ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی سرکارمیں ڈیزل کی قیمت میں20فیصدکی چھلانگ

مودی سرکارمیں ڈیزل کی قیمت میں20فیصدکی چھلانگ

Thu, 24 May 2018 23:46:49    S.O. News Service

نئی دہلی24مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اچھے دن لانے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی مودی حکومت کے لیے ملک میں اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتیں سردرد ثابت ہو سکتی ہیں۔مودی کی حکومت کے چار سالہ مدت میں ڈیزل کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت 8فیصدسے زائد اضافہ ہوا ہے۔مسٹر مودی کی قیادت میں، 26 مئی، 2014 کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت قائم ہوئی تھی ۔ اقتدارمیں آنے سے پہلے پٹرول پر انتظامی قیمت کا نظام ہٹا دیا گیا تھا۔ کچھ وقت کے بعد، تیل مارکیٹنگ کی کمپنیوں کو بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمتیں طے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔گزشتہ سال 16 جون سے، عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق، دونوں ایندھن کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر طے کیا جا رہا ہے۔ آئل کمپنیاں فی الحال خام تیل کی قیمتوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کرتی ہیں۔


Share: